اپوزیشن کے منفی رویے سے مایوسی ہوئی، پرتکلف ضیافت پر عوام کا کوئی مسئلہ زیر بحث نہ آیا

اسلام آباد (آئی این پی )وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہاہے کہ ا پوزیشن کے منفی رویے سے مایوسی ہوئی، پرتکلف ضیافت پر عوام کا کوئی مسئلہ زیر بحث نہ آیا،پرتکلف ضیافتیں بے جان اپوزیشن کو اقتدار میں نہیں لا سکتیں۔ پیر کو اپنے ایک بیان میں وزیرا طلاعات نے کہاکہ ا پوزیشن کے منفی رویے سے مایوسی ہوئی، پرتکلف ضیافت پر عوام کا کوئی مسئلہ زیر بحث نہ آیا۔چوہدری فواد حسین نے کہاکہ پرتکلف ضیافتیں بے جان اپوزیشن کو اقتدار میں نہیں لا سکتیں۔ فواد حسین نے کہاکہ اتنی بکھری ہوئی اپوزیشن کو شہباز شریف اکٹھا نہیں کر سکتے۔ اپوزیشن کو چاہیے کہ ایشوز پر سیاست کرے،عوامی ایشوز پر سیاست ہی قوم کی خدمت ہے۔ حکومت کی جانب سے انتخابی اصلاحات پر آگے بڑھنے کی تجویز اور اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے حوالے سے اپوزیشن کی طرف سے ابھی تک کوئی موقف سامنے نہیں آیا۔ ۔۔۔۔

بدہضمی بنی گالہ اور حکومتی حلقوں کو کیوں ہوگئی؟ کھانا اپوزیشن نے کھایا اور مرچیں کرائے کے حکومتی ترجمانوں کو کیوں لگ گئی ہیں؟

لاہور (آئی این پی )پاکستان مسلم لیگ(ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ کھانا اپوزیشن نے کھایا اور مرچیں کرائے کے حکومتی ترجمانوں کو کیوں لگ گئی ہیں؟ ، بدہضمی بنی گالہ اور حکومتی حلقوں کو کیوں ہوگئی؟، جعلی شماریاتی اعدادوشمار کی طرح انتخابی مشینوںکا فراڈ کرنے والی جعلی حکومت کے ساتھ بیٹھ کر کوئی موقف نہیں دیں گے۔ پیر کو وزیراطلاعات فواد چوہدری کے بیان کے جواب میں مسلم لیگ(ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاکہ کھانا اپوزیشن نے کھایا اور مرچیں کرائے کے حکومتی ترجمانوں کو کیوں لگ گئی ہیں؟ ۔عشائیے کی اہمیت نہیں تو آپ کو بیان دینے کیا ضرورت تھی ؟۔کھانا اپوزیشن نے کھایا ، بدہضمی بنی گالہ اور حکومتی حلقوں کو کیوں ہوگئی؟۔اپوزیشن کے پرتکلف کھانے پر آپ کو پرتکلیف بیان کیوں دینا پڑا؟۔ انہوں نے کہاکہ جعلی شماریاتی اعدادوشمار کی طرح انتخابی مشینوںکا فراڈ کرنے والی جعلی حکومت کے ساتھ بیٹھ کر کوئی موقف نہیں دیں گے۔۔۔۔۔

close