مظفر آباد(پی این آئی)آزاد کشمیر کی پہلی خاتون پائلٹ مریم مجتبیٰ کا کہنا ہے کہ پائلٹ بننا آسان نہیں ،اس کے لیے آپ کی ریاضی اچھی ہونا بہت ضروری ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ شاید لوگ سمجھتے ہیں کہ پائلٹ بننا بہت آسان ہے لیکن ایسا قطعی نہیں کیونکہ آپ کو پہلےجہاز کی پوری انجینئرنگ پڑھنی پڑھتی ہے اور فلائٹ کے دوران فوری فیصلہ لینا ہوتا ہے جو آسان نہیں۔مریم مجتبیٰ مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں سے تعلق رکھتی ہیں اور اس وقت آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں اپنے خاوند ڈی ایس پی مجتبیٰ راٹھور آغا کے ساتھ رہتی ہیں ۔انہوںنے 2011 میں ایک کیڈٹ پائلٹ کی حیثیت سے پی آئی اے میں شمولیت اختیار کی اور راولپنڈی اور امریکہ کے شہر نیو جرسی کے سینچری ائیر اکیڈمی سے تربیت حاصل کرنے کے بعد پہلے اندرون ملک اے ٹی آر جہاز چلاتی رہی اور اب ایئر بس 320 جہاز کے کیپٹن اور فرسٹ آفیسر کی حیثیت سے دنیا کے مختلف ممالک میں جاتی ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں