پاکستان میں امریکی ملٹری یا ائیربیس کہاں موجود ہے؟ دفتر خارجہ بھی میدان میں آگیا

اسلام آباد(پی این آئی )پاکستانی دفتر خارجہ نے پیر کو واضح کیا کہ پاکستان میں کوئی امریکی فوج یا ایئر بیس موجود نہیں ہے اور ایسی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چودھری نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ اس اکاونٹ سے متعلق کوئی قیاس آرائی بے بنیاد اور غیر ذمہ دارانہ ہے اور اس سے پرہیز کیا جانا چاہیے۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان 2001 سے ایئر لائن آف کمیونی کیشن (اے ایل او سی) اور مواصلات کی گراونڈ لائنز (جی ایل او سی) کے سلسلے میں باہمی تعاون کا ایک فریم ورک ہے۔ اس سلسلے میں کوئی نیا معاہدہ نہیں ہوا ہے۔واضح رہے کہ یہ خبریں زیر گردش ہیں کہ امریکی افواج نے افغانستان سے بین الاقوامی فوج کے انخلا کے درمیان ڈیورنڈ لائن کے اس پار ایک فوجی اڈے کی تعمیر شروع کردی ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق ، یہ اڈہ افغانستان کی سرحد سے متصل پاکستانی قبائلی علاقہ کرم ایجنسی ، شلوزان میں تعمیر کیا جارہا ہے۔

close