عمران خان کے پریشر ڈالنے کے باعث اسرائیل جنگ بندی پر مجبور ہوا، اپوزیشن لیڈر

حیدرآباد(آن لائن) سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ فلسطینیوں پر آئے مشکل وقت میں عالم اسلام کے لیڈر عمران خان نے قدم بڑھایا عمران خان نے بلاک بنا کر پریشر ڈالا جس کے باعث اسرائیل جنگ بندی پر مجبور ہوا۔ وہ حیدرآباد پریس کلب کے سامنے یکجہتی فلسطین ریلی سے خطاب کررہے تھے۔ ریلی میں خاوند بخش جیحی جو ، سید ذوالفقار علی شاہ ، علی جونیجو ، عمران قریشی ، ڈاکٹر مستنصر باللہ ، جمشید علی شیخ ،کیو حاکم،طارق سمیع اور دیگر بھی موجود تھے ۔حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ فلسطین کے مسئلے پرہم کیسے پیچھے رہ سکتے تھے ہمارے فلسطینی بھائیوں پر ظلم و بربریت کا شکار ہیں فلسطینی بچوں اور خواتین پر بمباری کی جا رہی ہے اس مشکل وقت میں عالم اسلام کے لیڈر عمران خان نے قدم بڑھایا جب ہم عمران خان کے وزیراعظم ہونے کا نعرہ لگاتے ہیں تو سر فخر سے بلند ہواعمران خان نے سب سے پہلے فلسطین کے وزیر اعظم کو کال کی عمران خان نے بلاک بناکر اسرائیلی وزیراعظم پر پریشر ڈالا پریشر کے باعث اسرائیل جنگ بندی پر مجبور ہوا آج جگہ جگہ ریلی یہ ثابت کررہی ہے سندھ سمیت پورا پاکستان فلسطین کیساتھ ہے آج ہمارے ساتھ پوری قیادت اور رہنما شامل ہیں ۔ آج اسرائیل اور فلسطین کی بات ہورہی ہے نوازشریف کی بات نہیں نوازشریف تو پہلے ہی گول ہوچکے ہیں نواز شریف کے ٹین ٹپڑ گول ہوچکے ہیں اگر یہ اسرائیل کیخلاف بولیں گے تو باہر پڑے ان کے ڈالر ضبط ہوجائینگے مولانا فضل الرحمن آپ تو عالم دین تھے آپ کیوں خاموش ہیں لگتا ہے مولانا کا ڈیزل ختم ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے وہ سیاسی رہنما جن کی رقوم بیرون ملک پڑی ہیں وہ کیسے اسرائیل کے خلاف اتنی موثر آواز اٹھاسکتے تھے اور کس طرح اسرائیلی جارحیت کے خلاف سفارت کار کرسکتے تھے ۔ انہوں نے کہاکہ اسرائیل کو ظلم روکناہوگا ورنہ امتِ مسلمہ اسکا سخت احتساب کرے گی قبل ازیں حیدرآباد کے مختلف علاقوں سے پی ٹی آئی کے ریر اہتمام ریلیاں نکالی گئیں جن میں خواتین کی بھی بڑی تعداد موجود تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close