راولپنڈی (آن لائن)راولپنڈی کی تاجر برادری سمیت تمام سیاسی مذہبی جماعتوں ،سماجی تنظیموں ،سول سوسائٹی اور شہریوں نے یہودی مصنوعات کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے ملک بھر کے تاجروں اور عوام سے اپیل کی ہے کہ یہودی اور صیہونی طاقتوں کی کا مکمل معاشی بائیکاٹ کرتے ہوئے ہر قسم کی مصنوعات کی خریدو فروخت روک دیں معصوم بچوں نے بغیرکسی اسلحے کی پتھروں کی طاقت سے اسرائیل کا زعم توڑ دیا ہے امریکی و یورپی سرپرستی میں ہونے والی اسرائیلی دہشت گردی کو روکنے کا واحد حل یہ ہے کہ مسلم ممالک جہادکا اعلان کریں اورمجاہدین کے لئے اپنی سرحدیں کھولنے کے ساتھ حماس کو اسلحہ سے لیس کرنا چاہیے وہ وقت دور نہیں جب فلسطینی آزاد فضا میں مسجد اقصیٰ میں نماز ادا کریں گے ان خیالات کا اظہار مقررین نے جمعہ کے روز ملک بھر کی طرح راولپنڈی میں بھی منائے جانے والے یوم یکجہتی فلسطین کے حوالے منعقدہ الگ الگ ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا یوم یکجہتی فلسطین کی کال وزیر اعظم پاکستان عمران خان سمیت ملک بھر کی سیاسی ومذہبی جماعتوں اور اور سماجی تنظیموں نے دی تھی جس پر ملک بھر کی طرح راولپنڈی میں بھی یوم یکجہتی فلسطین مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر منایا گیااس موقع پر سیاسی ، مذہبی اور سماجی سطح پر یکجہتی مارچ ریلیوںاور جلوسوں کا انعقاد کر کے نہتے اور مظلوم فلسطینیوں سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا گیاجبکہ نماز جمعہ کے اجتماعات میں علما ومشائخ، آئمہ و خطباحضرات نے خطبات جمعہ میں اسرائیلی مظالم کی بھرپور مذمت کرنے کے ساتھ مظلوم فلسطینیوں کی تائید و حمایت کااعلان کیااس موقع پر فلسطین ، کشمیر ، شام اور برما سمیت تمام مقبوضہ مسلم ریاستوں کی آزادی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں ریلیوں کے شرکا نے فلسطین کی حمائیت اور اسرائیل کے خلاف زبردست نعرہ بازی کی اور اسرائیلی پرچم نذر آتش کئے گئے جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق کی اپیل پر ملک بھر کی طرح اسلام آباد میں لبیک یوم القدس ریلی نکالی گئی قبل ازیں راولپنڈی سے ضلع امیر عارف شیرازی اور رضا احمد شاہ کی قیادت میں شمس آباد سے نکالی جانے والی ریلی مرکزی ریلی میں شرکت کے لئے اسلام آباد روانہ ہوگئی مسلم لیگ ن کی ریلی مسلم لیگ ن راولپنڈی کے صدر و سابق مئیر سردار نسیم کی قیادت میں اقبال روڈ سے ریلی نکالی گئی جس میں سابق اراکین اسمبلی ،خواتین ونگ سمیت مسلم لیگ کی ذیلی تنظیموں کے عہدیداروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی جمعیت علما اسلام (جے یو آئی)کے جنرل سیکریٹری مولانا عبدالغفور حیدری کی قیادت میں تعلیم القرآن راجہ بازار سے نکالی گئی جس میں راولپنڈی کے جید علما کرام ،دینی مدارس کے طلبا اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ،پی ٹی آئی شمالی پنجاب کے صدر وایم این اے صداقت عباسی اور ضلعی جنرل سیکریٹری عارف عباسی کی قیادت میںراولپنڈی پریس کلب سے ریلی نکالی گئی جو بعد ازاں مرکزی ریلی میں شرکت کے لئے اسلام آباد روانہ ہو گئی،شباب اسلامی کے سربراہ مفتی حنیف قریشی کی قیادت میں آمنہ مسجد کری روڑ سے نکالی گئی ،راولپنڈی کی تاجر برادری کے تمام دھڑوں نے فوارہ چوک سے لیاقت باغ تک مشترکہ ریلی نکالی تاجروں کی جانب سے اسرائیلی یہود کے خلاف مالی جہاد کا اعلان کرتے ہوئے کہا گیا کہ تاجر برادری یہودیوں کی بنائی ہوئی تمام اشیا کا بائیکاٹ کریں گے اور ایسی کسی بھی پروڈکٹ کی خرید و فروخت نہیں کریں گے جو یہودیوں کو مالی منفعت پہنچاتی ہوانہوں نے کہا کہ ہم غاصب و ظالم اسرائیل کے خلاف اس مالی جہاد میں ملک بھر کے تاجروں کو شامل کرنے کی کوشش کریں گے اور امید ہے کہ کوئی بھی مسلمان تاجر اس جہاد میں شمولیت سے باہر نہیں رہے گامقررین نیکہاہے کہ چندسال کے معصوم بچوں نے بغیرکسی اسلحے کی پتھروں کی طاقت سے اسرائیل کا زعم توڑ دیا ہے پوری دنیا کی طاغوتی قوتیں ناجائزصیہونی ریاست کی پشت پر تھیں اس کے باوجود خوفزدہ اورسہمے ہوئے یہودیوں کوعبرتناک شکست ہوئی، غزہ اور فلسطین کے عوام پرٹینکوں اورجہازوں سے مسلسل بمباری کی گئی ان کے گھروں کومٹی کاڈھیربنادیاگیا شیرخواربچوں ،خواتین اورنہتے شہریوں پرمظالم کی انتہاکی گئی اس کے باوجودہاتھوں میں پتھرلیے معصوم بچے خوفزدہ ہونے کی بجائے جدیداسلحے سے لیس یہودیوں فوجیوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کرللکاررہے ہیںمقررین نے کہا کہ فلسطین کا مسئلہ ایسا ہے کہ ہم خاموش نہیں بیٹھ سکتے آج پاکستان بھر میں اسرائیل کے خلاف احتجاجی ریلیوں سے دنیا کو واضح پیغام جائے گاانہوں نے کہا کہ اسرائیل ایک دہشت گردملک ہے امریکہ اور یورپ اس دہشت گردی کی تائید کر رہے ہیں فلسطین پر ظلم کے پہاڑ توڑے گئے ہیں50 سے زائد اسلامی ریاستیں موجود ہیں کسی ریاست کو فلسطین کو ظلم سے آزاد کرانے کی ہمت نہیں ہوئی افغانستان میں نیٹو نے قتل عام کیاجنرل مشرف بھی نیٹو کا ساتھ دے رہے تھے نیٹو کو اسلحہ کی سپلائی کی اجازت ملی کسی مسلمان ملک نے افغانستان کی حمایت نہ کی اللہ تعالیٰ نے نیٹو کو افغانستان میں شکست دی اسرائیل کی ناجائز ریاست قائم ہوئی جہاں اسرائیل قائم ہوا ہے وہ یہودیوں کی زمین نہیں فلسطینیوں کی زمین پر قبضہ کر کے اسرائیل قائم ہواہمارے لیے اسرائیل کو تسلیم کرنا ناممکن ہے انہوں نے خبردار کیا کہ اگر حکمرانوں کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کی کوئی بھی کوشش کی گئی تو ان کا دھڑن تختہ ہوجائے گاآج جتنے مسلم سربراہ ہیں سب بزدل ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ سرحدیں کھول دو اسرائیل سے ہم جنگ کریں گے بے رحم یہودی اور اسرائیلی طبقے کا علاج ہے کہ راستے کھول دیئے جائیں اورجہاد کا اعلان کردیا جائے یہودی مکار ہے اس پر نظر رکھنی چاہیے حماس کو اسلحہ سے لیس کرنا چاہیے اور پوری قوم اسرائیلی و یہودی چیزوں کا بائیکاٹ کرے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں