وفاقی کابینہ میں توسیع کا امکان، کس کو نئی وزارت ملنے والی ہے؟ بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(پی این آئی)بجٹ سےقبل ایک مرتبہ پھروفاقی کابینہ میں توسیع کاامکان ہے جبکہ حکومت کی اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ نے وزیراعظم عمران خان کی دوسری وزارت کی پیشکش قبول کرلی ہے۔بجٹ 22-2021 سے قبل وفاقی کابینہ میں توسیع کا امکان ہے، حکومت نے اتحادی جماعتوں کو وزارتوں کی پیشکش کردی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیو ایم)پاکستان،مسلم لیگ ق اور بلوچستان عوامی پارٹی( بی اے پی) کو مزید ایک ایک وزارت کی پیشکش کی ہے۔ایم کیو ایم جسے اس سے قبل بھی دوسری وزارت کی پیشکش ہوچکی ہے مگر وہ اسے لینے سے انکاری رہی ہے کیونکہ اس کا پورا زور معاہدے کی تکمیل پر رہا ہے تاہم اب ایم کیو ایم نے تحریک انصاف کی دوسری وزارت کی آفر قبول کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وفاقی وزیر اسد عمر اور گورنر سندھ عمران اسماعیل انہیں منانے میں کامیاب رہے ۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے سینیٹر فیصل سبزواری نے پارٹی قیادت کو دوسری وزارت لینے پر آمادہ کیا ہے۔ایم کیو ایم سربراہ خالد مقبول صدیق نے فیصل سبزواری کو ہی بطور وزیر عمران خان کی کابینہ میں شمولیت کا گرین سگنل دے دیا ہے۔ذرائع کے مطابق ق لیگ کی طرف سے سینیٹر کامل علی آغا اور بی اے پی کے نوار کاکڑ متوقع طور پر عمران خان کی کابینہ میں شامل ہونگے ،ذرائع کے مطابق دوسری طرف پی ٹی آئی نے اپنے ایک ایم این اے طاہر صادق کو بھی وزارت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close