وزیر اعلیٰ محمود خان سے اسپیکر اسد قیصرکی ملاقات، باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال

پشاور(آن لائن)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان سے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے جمعرات کے روز وزیر اعلیٰ ہاوس پشاور میں ملاقات کی اورباہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں خصوصاً سی پیک کے تحت جاری منصوبوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ملاقات میں اگلے مالی سال کی پی ایس ڈی پی کے لئے خیبر پختونخوا کے مجوزہ منصوبوں پر بھی گفتگو ہوئی۔ ممبر قومی اسمبلی اور پارلیمانی سیکرٹری برائے داخلہ شوکت علی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close