رنگ روڈ کرپشن اسکینڈل، بات وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کے استعفے تک پہنچ گئی

اسلام آباد (آئی این پی)مسلم لیگ ن نے رنگ روڈ کرپشن سکینڈل پر وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں مافیا کی حکومت ہے جس کے سرغنہ عمران خان ہیں ، مفتاح اسماعیل بولے عمران حکومت نے عوام سے جینے کا حق چھین لیا ہر ہفتے مہنگائی میں تیرہ سے سترہ فی صد اضافہ عوام کے لیے عذاب بن گیا ہے ،پچاس لاکھ لوگ بے روزگار کر دئیے گئے ۔ منگل کو اسلام آباد ن لیگ سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال نے رنگ کرپشن سکینڈل پر وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی عثمان بزدار کے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں مافیا کی حکومت ہے جس کے سرغنہ عمران خان ہیں اگر عمران خان اور عثمان بزدار مستعفی نہ ہوئے تو یہ ٹمپرنگ کریں گے اور تحقیقات پر اثر انداز ہونگے ملک میں اس وقت مافیا حکومت کر رہا ہے ۔ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ عمران حکومت نے عوام سے جینے کا حق چھین لیا ہر ہفتے مہنگائی میں تیرہ سے سترہ فی صد اضافہ ہو رہا ہے جو عوام کے لیے عذاب بن گیا ہے ،پچاس لاکھ لوگ بے روز کر دئیے گئے،دو کروڑ لوگ خط غربت سے نیچے ہیں ۔ہمارے دور کے قرضے واپس کرنے کے حکمرانوں کے دعوے غلط ہیں حکومت نے تاریخی قرضے کے کر قوم کو مزید مقروض کر دیا ہے۔لیگی رہنمائوں نے کہا کہ کرپشن کے خاتمے کا نعرہ لگانے والی حکومت خود بدترین کرپٹ ہے ،چینی ،اٹا ،ادویات بی آر ٹی جیسے اربوں روپے کے کرپشن سکینڈل میں ملوث ہے ،اس مافیا کی سرپرستی خود وزیر اعظم کر رہا ہے ۔احسن اقبال نے کہا کہ رواں ماہ کے آخر میں پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس بلا کر حکومت مخالف تحریک کو آگے بڑھایا آئے گا۔۔۔۔

close