لاہور (پی این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی توہین عدالت کی درخواست اعتراض لگا کر واپس کردی۔شہباز شریف نے بیرون ملک جانے سے روکنے پر شہباز شریف نے ڈی جی ایف آئی اے اور دیگرکے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی تاہم اس درخواست کو اعتراض لگا کر واپس کردیا گیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس کی جانب سے اعتراض لگایا گیا ہے کہ کورونا ایس او پیز کی وجہ سے توہین عدالت کی درخواستوں کی سماعت نہیں ہورہی۔ چیف جسٹس نے کوروناکے باعث توہین عدالت کی درخواستوں پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ توہین عدالت کی درخواستوں پر دو ماہ سے پابندی ہے۔دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کی بیرون ملک جانے کے حوالے سے فیصلے پر عملدرآمد کی متفرق درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی ہے۔ ان کی درخواست پر کل جسٹس علی باقر نجفی سماعت کریں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں