لاہور (آن لائن) پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں کورونا وائرس سے متاثرہ 273359 مریض اب تک صحت یاب ہونے کے بعد گھروں کو واپس چلے گئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2448 کورونا مریض صحت یاب ہو گئے۔یہ بات آج سیکرٹری سپیشلائزڈہیلتھ کیئر نبیل اعوان نے بتائی۔اُنہوں نے کہا کہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں کورونا وائرس کے متاثرین کے لیے7480 بیڈز مختص کیے گئے ہیں جن میں سے5081 بیڈ زخالی ہیں۔ اِسی طرح لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے1623 بیڈز مختص کیے گئے جن میں سے1049 بیڈز خالی ہیں۔بیرسٹر نبیل احمد اعوان نے کہا کہ کورونا کی خطرناک وبائی صورتحال کے پیش نظر پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں کورونا وائرس کے متاثرین کے لیے 3307 بیڈز آئسو لیشن وارڈز میں مختص کیے گئے جن میں سے2623 بیڈز خالی ہیں۔ اِسی طرح لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے 424 بیڈز آئسولیشن وارڈز میں مختص کیے گئے جن میں325 بیڈز خالی ہیں.انہوں کا کہنا ہے کہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے ہائی ڈیپنڈنسی یونٹ (HDU) میں 3408 بیڈ ز مختص کیے گئے ہیں جن میں سے 2087 بیڈز خالی ہیں۔ اسی طرح لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں کورونا متاثرین کے لیے HDU میں 927 بیڈز مختص کیے گئے جن میں سے 641 بیڈز خالی ہیں۔ سیکرٹری ہیلتھ نے کہا ہے کہ صوبہ بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں کورونا وائرس کے متاثرین کے لیے765 وینٹی لیٹرز کا انتظام کیا گیا ہے جن میں سے394 وینٹی لیٹرز زیر استعمال اور371 وینٹی لیٹرز تاحال خالی ہیں۔ اسی طرح لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں کورونا وائرس کے متاثرین کے لیے272 وینٹی لیٹرز کا انتظام کیا گیا ہے جن میں سے زیر استعمال وینٹی لیٹرز کی تعداد 189 اور 83 وینٹی لیٹرز خالی ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں