بڑی کرپشن پکڑی گئی، انٹیلی جنس رپور ٹ میں ہوشربا انکشافات

سرگودھا(آن لائن)انٹیلی جنس ادارے نے یوٹیلٹی اسٹورز حکام اور سٹورز ملازمین کی مبینہ ملی بھگت کے ساتھ سبسٹڈی اشیاء کی وسیع پیمانے پر خرد برد کا انکشاف کیا ہے ، گزشتہ روز صوبائی حکام کو ارسال کردہ رپورٹ میں آگاہ کیا گیا کہ ڈی پی او چوک،سیٹلائٹ ٹائون، بلاک نمبر16، کوٹ فرید روڈ، گلشن جمال،استقلال آباد کالونی ، مقام حیات سمیت مختلف مقامات پر واقع یوٹیلیٹی سٹوروں سے رمضان پیکج کے تحت سستی چینی، گھی اور آٹے کی بھاری مقدار سپلائی کے دوران ہی مبینہ طور پر غائب کی گئی اور سٹور ملازمین سے اضافی وصولیوں پر زبردستی دستخط کروائے جاتے رہے ، جس کے بعد رہی سہی کسر سٹورز ملازمین پوری کر دی ، کورونا کی آڑ میں یوٹیلیٹی سٹورز میں عام صارف کیلئے خریداری کا عمل انتہائی مشکل اور سست بنا رہا، اس امر کی بھی نشاندہی کی گئی کہ سستی اشیاء مارکیٹ میں فروخت کرنے کیلئے مقررہ ایجنٹ کے ذریعے سودے بازی کروا کر کمیشن لیا گیا ،یوٹیلٹی سٹورز حکام کا اپنا ویجی لینس شعبہ بھی اپنا حصہ وصول کر کے سب اچھا کی رپورٹ ارسال کر تا رہا، مزید یہ کہ کم آمدن والے افراد کی اکثریت حکومتی ریلیف پروگرام سے محروم رہی اور زیادہ خریداری کرنیوالے اونچے طبقے کو زیادہ سہولیات دی گئیں، رپورٹ میں ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close