17 مئی سے تمام نجی وسرکاری دفاتر کھولنے کا اعلان، کاروبار کےنئے اوقات کیا ہوں گے؟

پشاور( آ ئی این پی) خیبر پختونخوا حکومت کا16مئی سے پبلک ٹرانسپورٹ کو بحال کا فیصلہ ،پبلک ٹرانسپورٹ میں ماسک کے استعمال کو یقینی بنایا تاکید ۔محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا نے ہفتے کے روز کورونا صورت حال میں پابندیوں سے متعلق احکامات جاری کئے ہیں کہ صوبے میں 16مئی سے پبلک ٹرانسپورٹ کو بحال کیا جائیگا گا ،پبلک ٹرانسپورٹ میں ماسک کے استعمال کو یقینی بنایا جائیگا ،خلاف ورزی کے صورت میں ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے ۔17مئی سے تمام سرکاری اور نجی دفاتر کھول دئیے جائیں گے اور مقررہ اوقات کار تک اپنے فرائض انجام دیں گے ۔محکمہ داخلہ نے بتایا کہ اس نازک صورت حال میں ثقافی اور مذہبی ہر قسم ان ڈور اور آئوٹ ڈور اجتماعات پر مکمل پابندی ہو گی اور انتظامیہ اس پر کھڑی نظر رکھیں تاکہ کورونا کے خلاف ہماری جدوجہد ثمر بار ثابت ہو اور لوگوں کی تحفظ کو یقینی بنایا جائے ۔صوبے میں کاروباری سرگرمیاں اور مارکیٹس رات 08بجے کے بند مکمل بند ہو ںگی ، صرف پٹرول پمپس ، ادویات کی دکانیں ، دودھ ، تندور کی دکانیں کھلی رہیں گی ۔پشاور میں عوامی مقامات پر ماسک کی استعمال کو لازمی قرار دیا گیا ہے اور اس کے سا تھ ساتھ ریسٹورنٹس میں ان ڈور اور آئوٹ ڈور سر وس پر پابندی برقرار رہے گی ۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close