فٹ پاتھوں کے درمیان نصب چندہ باکس ہٹانے پر ایکشن شروع

لاہور (آن لائن) کمشنر لاہور ڈویژن کیپٹن (ر) محمد عثمان کے احکامات پر فٹ پاتھوں کے درمیان نصب چندہ باکس ہٹانے پر ایکشن شروع کر دیا گیا۔ تہہ بازار عملہ نے شہر کے کئی فٹ پاتھوں کے عین درمیان نصب چندہ باکس اکھاڑ دیئے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ یہ تجاوزات کے زمرے میں آتے ہیں۔اس سے مزید تجاوز کرنے کا راستہ بھی نکالا جاتا ہے۔ کمشنر لاہورنے کہا کہ راہ گیروں کو دقت ہوتی ہے۔پیدل گزرگاہیں بھی تنگ پڑ جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہری ایسی تجاوزات و باکسز کے بارے میں اطلاع دیں۔فوری کاروائی ہو گی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close