جوہو گا دیکھا جائیگا، وزیراعظم عمران خان اپنے فیصلے پر ڈٹ گئے، شہباز شریف کو باہر نہ جانے دینے کی کیا قیمت چکانی پڑ سکتی ہے؟ خبردار کر دیا گیا

لاہور (پی این آئی ) سوچنے کی بات یہ ہے کہ شہباز شریف کو لندن جانے کی اجازت ملنے سے پہلے ہی انہوں نے ٹکٹ خرید لی تھی اور اس کے بعد سب کچھ ویسے ہی ہوتا گیا جیسے شہباز شریف یا ن لیگ نے چاہا۔یعنی عدالت نے نہ صرف انہیں ضمانت پر رہا کیا بلکہ ملک سے باہر جانے کی اجازت بھی دے دی۔لیکن جس روز انہیں اجازت دی گئی اس رات وہ ایئر پورٹ جا پہنچے اور لندن روانگی کی فلائٹ تک پہنچنا چاہا مگر ایف آئی اے کے افسران نے انہیں روک لیااور ملک سے باہر جانے کی اجازت نہیں دی۔اب شہباز شریف تو ناکام و نامراد واپس گھر لوٹ آئے مگر حکومت چین سے نہ بیٹھی اور انہوں نے شہباز شریف کے خلاف ایک اور کیس کھول لیا تاکہ اس سلسلے میں عدالت میں انہیں گھسیٹ کر لے جایا جائے اور وہ بیرون ملک فرار نہ ہو سکیں۔اسی موضوع پر بات کرتے ہوئے سینر صحافی واینکر پرسن عارف حمید بھٹی نے اپنے پروگرام میں کہا کہ شہباز شریف کو بیرون ملک جانے کی گارنٹی مل چکی ہے مگر گارنٹی دینے والوں کے فیصلے کے ا ٓگے وزیراعظم عمران خان ڈٹ چکے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ اب جو ہو گا دیکھا جائے گا مگر ان چوروں لٹیروں کو باہر نہیں جانے دوں گا۔عارف حمید بھٹی نے کہا کہ عمران خان چاہے جو کچھ کر لیں شہباز شریف بیرون ملک جا کر رہیں گے مگر یہ بھی ممکن ہے کہ اگر عمران خان صاحب اپنی بات پر ڈٹے رہے اور شہباز شریف کو ملک سے باہر نہ جانے دیا تو شاید انہیں اس بات کی قیمت بھی ادا کرنا پڑے مگر اس کا نتیجہ جو بھی نکلے فی الوقت عمران خان صاحب اپنے فیصلے پر ڈٹ چکے ہیں اور سسٹم کے سامنے کھڑے ہو گئے ہیں ا وران کا یہ کہنا ہے کہ جو ہو گا وہ دیکھا جائے گا مگر شہباز شریف اور مریم نواز کو ملک سے باہر نہیں جانے دوں گا۔ تاہم دیکھنا یہ ہے کہ اس کا کیا نتیجہ نکلتا ہے۔

close