لاہور (آئی این پی) پنجاب حکومت نے عید پر لاک ڈائون کے دوران نیا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا، لاک ڈائون کے دوران تمام مارکیٹس، کاروبار،دفاتر اور دکانیں بند رہیں گی اور چاند رات بازاروں ،مہندی، چوڑیوں اور کپڑوں کے اسٹالز پر پابندی ہوگی،نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ پیر کی شام 6بجے سے15 مئی تک بین الصوبائی اور بین اضلاعی ٹرانسپورٹ بند ہو گی تاہم رکشہ ، ٹیکسیز ،نجی گاڑیوں کو50فیصد گنجائش کیساتھ سفر کی اجازت ہوگی، لاک ڈائون کے دوران ریسٹورنٹس پر صرف ٹیک آویز کی اجازت ہو گی،سیکریٹری ہیلتھ کئیر پنجاب نے کہا تمام میڈیکل اسٹور، فارمیسیز،میڈیکل سہولیات 24گھنٹے کھلے رہیں گے ، پیٹرول پمپ،تندور ، دودھ دہی کی دکانیں 24گھنٹے کھلے رکھنے کی اجازت ہوگی تاہم گروسری اسٹورز ،کریانہ ،بیکری،آٹا چکیاں ، مٹھائی ،پھل ،سبزی ،گوشت کی دکانیں صبح 9 سے شام 6 بجے تک کھولنے کی اجازت ہوگی،نوٹی فکیشن کے مطابق ڈرائی کلینرز، منی ایکسچینج کمپنیز، کورئیر سروسز شام 6 بجے تک کھولنے ، غلہ منڈی،سبزی پھل،مویشی منڈیوں ، آٹوورکشاپ،تیل ڈپو،یوٹیلیٹی سروسز،کال سینٹرز میں شام 6بجے تک کام کی اجازت ہوگی، تمام پارک اور سیرو تفریح والے مقامات اور سرگرمیوں پرپابندی ہوگی ، 8فیصدسے زائدشرح والے شہروں میں پابندیاں مزید سخت ہوں گی ، ان شہروں میں تفریخی مقامات،پارکس،شاپنگ مالز،ریسٹورنٹس، پکنک پوائنٹس بند ہوں گے جبکہ اسپورٹس،ثقافتی تہواراور اجتماعات پر مکمل پابندی عائدہوگی،نوٹی فکیشن کے مطابق ٹرین سروس 70فیصدمسافروں کے ساتھ جاری رہے گی، ضلعی انتظامیہ اور پولیس ملکر ایس او پیز کا اطلاق یقینی بنائیں گے، شہری ما سک کی پوری طرح پابندی کریں گے۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں