کوئٹہ(آن لائن )عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا نے عید الفطر کے موقع پر کھلونا بندوقوں کی خریدوفروخت پر پابندی عائد کرنے اور پابندی پر سختی سے عملدرآمد کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر سال کی طرح امسال بھی عید الفطر قریب آتے ہی کوئٹہ. اور صوبہ بھر کے چھوٹے بڑے شہروں اور قصبوں کے گلی کوچوں میں بچے اسلحہ نما کھلونوں سے کھیلتے نظر آتے ہیں جونہ صرف حکومت اور انتظامیہ بلکہ پورے معاشرے کے لئے بہت بڑا لمحہ فکریہ ہے اس پرغور و فکر کی ضرورت ہیاس ذہنیت کو رد کرنا ہوگا اور یہ ایک سوچھی سمجھی سازش کی عکاسی کرتی ہے جو ہمارے آنیوالے کل کی ذہن سازی کیلئے اس طرح کے حربوں سے مزین کرہے ہیں اپنے جاری کردہ بیان میں انہوںنے کہا کہ عام طو رپر بچے اپنے گردوپیش سے سیکھتے ہیں بچپن میں جو چیزیں اور باتیں بچوں کے ذہنوں میں بیٹھتی ہیں پوری زندگی وہ اسی کے زیر اثر رہتے ہیں آج اگر ہم اپنے بچوں کے ہاتھوں میں کھلونا بندوق تھمائیں گے تو ان کے دل و دماغ میں یہ بات بیٹھ جائے گی کہ بندوق سے لوگوں کو ڈرایا جاسکتا ہے اس کے نتیجے میں ہماری آنے والی نسلیں بھی غیر محفوظ ہوں گی اور ہم ایک نئے عذاب سے دوچار رہیں گے انہوںنے کہا کہ انتہائی افسوس کا مقام ہے کہ ملک کے باقی حصوں میں تو کھلونا بندوقوںپر عائد پابندی پر سختی سے عملدرآمد کیا جاتا ہے مگر بلوچستان اور پشتونخوا میں اس پابندی کو خاطر میں لائے بغیر سال بھر کھلونا بندوقوں کی خریدوفروخت جاری رہتی ہے جس میں عید ین اور دیگر مواقع پر تیزی آجاتی ہے اور گلی کوچوں میں بچے ایک دوسرے کے پیچھے کھلونا بندوقیں اور پٹاخے لے کر بھاگتے رہتے ہیں انہوں نے مطالبہ کیاکہ فوری طو رپر اس صورتحال کا نوٹس لیا جائے اور کھلونا بندوقوں اور پٹاخوں کی خریدفروخت پر پابندی عائد کرکے اس پر پابندی پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے انہوں نے تاجر برادری اوروالدین سے بھی اپیل کی کہ وہ چند پیسوں اور بچوں کی عارضی خوشی کی خاطر انہیں بگاڑنے سے گریز کریں اور بندوق ، پستول اور پٹاخے کی جگہ ان کے ہاتھ میں قلم ، کتاب اور دیگر کھلونے تھما کر انہیں یہ بات ذہن نشین کرائیں کہ بندوق تمام برائیوں کی جڑ ہے اور اس سے دوستی کرنے والی قومیں کبھی کامیاب نہیں ہوسکتیں۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں