ایف آئی اے نےسینئر ن لیگی لیڈروں کے خلاف مقدمے کی درخواست سے دی

لاہور(آئی این پی)فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے)نے مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنماوں کے خلاف پولیس کو تحریری درخواست دے دی۔مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب، عطا تارڑ اور دیگر لیگی رہنماوں کے ایف آئی اے دفتر جانے کے معاملے میں نیا موڑ آگیا۔ایف آئی اے کی جانب سے ن لیگی رہنمائوں کے خلاف پولیس کو تحریری درخواست دے دی گئی۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے نے سی سی پی او لاہور کوسینئر ن لیگی رہنماوں کے خلاف درخواست دی۔درخواست میں مریم اورنگزیب، عطا تارڑ، میاں مرغوب، غزالی بٹ اور 12 نامعلوم افراد کے خلاف درخواست دی گئی۔ایف آئی اے کی درخواست میں مریم اورنگزیب سمیت دیگر پر دفتر میں زبردستی گھسنے اور تلاشی لینے کا الزام لگایا گیا ہے۔درخواست کے متن کے مطابق لیگی رہنماوں نیایف آئی اے لاہور آفس پردھاوا بولا اور لاک ڈاون کے احکامات کی خلاف ورزی کی۔درخواست میں کہا گیا کہ مسلم لیگی رہنماوں نے دفتر میں گھس کر تلاشی لی، اس اقدام میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ایف آئی اے کی درخواست میں کہا گیا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سینٹر (این سی اوسی)کی ہدایات کے مطابق آج دفاتر بند تھے۔۔۔۔۔

بین الاضلاع پبلک ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت دے دی گئی

لاہور(آئی این پی )پنجاب حکومت نے بین الاضلاع پبلک ٹرانسپورٹ کو 10 مئی شام 6 بجے تک اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا۔سول سیکرٹریٹ میں کورونا کی صورتحال کاجائزہ لینے کیلئے اجلاس ہوا جس میں وزیرقانون راجہ بشارت، وزیرصحت یاسمین راشد اور چیف سیکرٹری سمیت دیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں کوروناکا پھیلا روکنے، ویکسینیشن سینٹرزکی تعداد کو بڑھانے کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں بین الاضلاع پبلک ٹرانسپورٹ کو 10مئی کی شام 6 بجے تک اجازت دینیکا فیصلہ کیا گیا۔راجہ بشارت کے مطابق 10 مئی شام 6 بجے سے 15 مئی صبح 6 بجے تک پبلک ٹرانسپورٹ پرپابندی ہوگی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close