پشاور (آئی این پی) پنجاب کے بعد خیبرپختونخوا حکومت نے بھی کورونا کی تیسری لہر کے پیش نظر8 مئی سے 16 مئی تک کاروباری سرگرمیاں اور ٹرانسپورٹ مکمل بند رکھنے سمیت متعدد پاپندیاں لگا دی ہیں۔ بدھ کو صوبائی محکمہ داخلہ کے حکم نامے کے مطابق صوبہ بھر میں تمام کاروباری سرگرمیاں، مارکیٹیں اور بازار 8 مئی سے 16 مئی تک بند ہوں گے تاہم پابندی کا اطلاق میڈیکل اسٹورز، تندور،کریانہ کی دکانوں پر نہیں ہوگا۔ دودھ، دہی،گوشت،چکن شاپس، ٹائر پنکچر، بیکریز بھی پابندی سے مستثنیٰہوں گی۔ اس کے علاوہ سبزی، فروٹ، پٹرول پمپس، یوٹیلٹی سروسز اور ہوٹل و ریسٹورنٹس کے ٹیک اووے پر بھی پابندی نہیں ہوگی۔حکم نامے کے مطابق چاند رات پر بازار مکمل طور پر بند ہوں گے، صوبہ بھر میں سیاحتی مقامات سوات، کالام، گلیات، ناران کاغان 08 مئی سے 16 مئی تک مکمل طور پر بند ہوں گے جبکہ سیاحتی مقامات میں واقع ہوٹل، پارکس، ٹورسٹ ریزورٹ بھی بند ہوں گے۔حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ صوبہ بھر میں ہر قسم کی ٹرانسپورٹ بھی 8 مئی سے 16 مئی تک بشمول پبلک ٹرانسپورٹ اڈے بند ہوں گے۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں