مولانا طارق جمیل کی جم میں ایکسرسائز کرتے کی ویڈیو وائرل ہو گئی ‎

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کے نامور عالم دین مولانا طارق جمیل کی ورزش کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی ۔ تفصیلات کے مطابق عالم دین مولانا طارق جمیل اپنے گھر میں بنائے گئے جم میں ورزش کر رہے ہی۔ ان کے جم کوچ کوچ محمد شوزب نے بتایا ہے کہ مولانا طارق جمیل اپنا زیادہ وقت فیصل آباد اور کراچی میںگزارتے ہیںلیکن جب بھی وہ تلمبہ آتے ہیں تو ان کی کوچنگ میں کرتا ہوں اس کے علاوہ مولانا صاحب کے بیٹے اور دیگر فیملی ممبران کو بھی میں ٹریننگ دیتا ہوں ۔ واضح رہے کہ کچھ دن پہلے مولانا طارق جمیل نے اپنا برانڈ ایم ٹی جے متعارف کروایا تھا جس حوالے سے یہ افواہیں گردش کرتی رہیں کہ ایک ازاربن کی قیمت ساڑھے پانچ سو روپے رکھی گئی ہے کی افواہیں جھوٹی نکلیں تھیں اور اس کی تردید بھی کی گئی تھی ۔ جس پر مولانا طارق جمیل کے برانڈ کی جانب سے وضاحتی بیان سامنے آیا ہے، جس میں انہوں نے عوام کو مطلع کیا کہ ایم ٹی جے برانڈ نہ تو ازار بند بناتاہے اور نہ ہی فروخت کرتا ہے، 550 روپے میں ازار بند فروخت کرنے کی خبریں غلط ہیں، برانڈ نے اس کو جھوٹی خبر قرار دیا اور عوام سے مطالبہ کیا کہ ایسی جھوٹی خبریں پھیلانے والوں سے دور رہیں اور اس لوگوں کو بے نقاب کرنے میں ہمارا ساتھ دیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے مولانا طارق جمیل کی اس ازار بند کو لے کر کردار کشی کا سلسلہ جاری تھا۔ جس پر برانڈ کو وضاحت کرنا پڑی۔

close