اسلام آباد(پی این آئی)سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کا کہنا ہےکہ اگر حکومت چلی جائے اور مہنگائی کنٹرول ہو تو شادی کرلوں گا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق جمشید دستی کا کہنا ہے کہ اس دورحکومت میں شادی نہیں کرسکتا، دعاکریں عید کے بعد حکومت چلی جائے۔ان کا کہنا ہےکہ ایم این اے تھا تو شادی ہونے کے چانس بھی لگ رہے تھے، مہنگائی کے باعث اپنے ولیمے میں دال کھلانےکے پیسے بھی نہیں۔خیال رہےکہ جمشید دستی نے جنوری میں اعلان کیا تھاکہ مارچ 2021 میں شادی کرلیں گے
سب سے بڑے صوبےمیں کورونا کے پھیلا ؤکی شرح خوفناک حد تک چلی گئی
کوئٹہ (آئی این پی ) بلوچستان میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے پھیلا کی شرح بڑھ کر 17.8 فیصد اور کوئٹہ میں 17.2 فیصد ہوگئی۔ محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز صوبے میں 628 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس کے نتیجے میں کوئٹہ سے سب سے زیادہ 85کیسز سامنے آئے اور صوبے میں کورونا کے پھیلا کی شرح 17.8 فیصدرہی جب کہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 22 ہزار776ہوگئی، صوبے میں ایکٹو کورونا کیسز کی تعدادکم ہوکر1387رہ گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا 136 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعد صوبے میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 21ہزار 150ہوگئی جب کہ صوبے میں کورونا سے جاں بحق افرادکی تعداد239 ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں