ملک میں پانی کے ذخائر خطرناک حد تک کم ہوگئی، تربیلا ڈیم ، چشمہ بیراج ،منگلا ڈیم میں کتنے دن کا ذخیرہ باقی ہے؟

اسلام آ باد (آئی این پی ) ارسا نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ملک میں پانی کا بحران سنگین ہورہا ہے اور آبی ذخائر میں تشویشناک حد تک کمی ہوگئی ہے۔ ارسا نے بتایا ہے کہ تربیلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ ڈیڈ لیول تک پہنچ گیا ہے۔چشمہ بیراج بھی خالی ہوگیا ہے اور منگلا ڈیم میں صرف 4 دن کا ذخیرہ باقی ہے۔ ارسا حکام کے مطابق ڈیموں اور بیراجوں میں پانی کا ذخیرہ صرف 5 لاکھ 30 ہزارایکڑ فٹ رہ گیا ہے۔ موجودہ صورتحال میں ملک میں پانی کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے جبکہ چاول، گنا، کپاس اور مختلف سبزیوں کی فصلوں کو شدید نقصان کا اندیشہ ہے۔ اس کے علاوہ فی ایکڑ پیداوار میں کمی کا امکان بھی ہے۔ دوسری جانب ارسا اور واپڈا کے درمیان دریائے سندھ کے پانی پرتنازعہ کھڑا ہوگیا ہے۔3 روز قبل ارسا نے دریائے سندھ کے پانی سے متعلق واپڈا سوال پوچھا کہ دریائے سندھ کا پانی کہاں غائب ہورہا ہے۔ ارسا حکام نے بتایا کہ واپڈا نے دریائے سندھ کے پانی سے متعلق اتھارٹی کو کوئی جواب نہیں دیا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close