این اے 249 میں دوبارہ گنتی کے بجائے ری پولنگ ہونی چاہیے، فواد چوہدری نے بڑا مطالبہ کر دیا

اسلام آباد (آئی این پی )وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے حکم امتناع دے کر اچھا کیا، این اے 249 میں ٹرن آئوٹ بہت کم رہا۔فواد چوہدری نے کہا کہ حلقے میں دوبارہ گنتی کے بجائے ری پولنگ ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں انتخابی اصلاحات کیلئے تیار نہیں تو روئیں بھی نہیں ، پیپلز پارٹی امیدوارکی جیت پر سب پارٹیوں نے تنقید کی۔۔۔۔

این اے 249 ، پیپلز پارٹی مشکل میں پڑ گئی، الیکشن کمیشن نے حتمی نتیجہ روک دیا

کراچی (آئی این پی )الیکشن کمیشن نے کراچی کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 249 کے حتمی نتائج روک د یئے ۔ہفتہ کو ن لیگ کے امیدوار مفتاح اسماعیل کی درخواست پر الیکشن کمیشن کے دو رکنی کمیشن نے حکم امتناع جاری کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ کمیشن درخواست سے مطمئن ہے اوریہ الیکشن کمیشن کی مداخلت کا کیس ہے۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ دوبارہ ووٹوں کی گنتی کی درخواست 4 مئی کو سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہے جس کیلئے فریقین کو نوٹس جاری کردیے گئے ہیں۔خیال رہے کہ این اے 249کراچی میں مسلم لیگ ن کے امیدوارمفتاح اسماعیل نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست دی تھی۔29 اپریل کو ہونے والے ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی کے امیدوار قادر خان مندوخیل کامیاب قرار پائے تھے جبکہ مفتاح اسماعیل کچھ ووٹوں کے فرق سے دوسرے نمبر پر رہے تھے۔ ۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close