این اے 249 میں جو چوتھے نمبر پر بھی نہیں تھے وہ کیسے جیت گئے ؟ سابق وزیر اعظم نے سوال اٹھا دیا

کراچی (آئی این پی )مسلم لیگ( ن) کے سینئرنائب صدر شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ دال میں کچھ کالا نظر آرہا ہے ، این اے 249 میں جو چوتھے نمبر پر بھی نہیں تھے وہ کیسے جیت گئے ؟ ایسے الیکشن سلیکٹڈ جیتا کرتے ہیں ، الیکٹڈ نہیں ۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ این اے 249 میں 100 سے زائد فارم 45 ایسے ہیں جن پر دستخط نہیں،34 پولنگ اسیٹشنز کے فارم 45 کا واٹس ایپ رزلٹ ریٹرننگ افسران کے پاس نہیں جب کہ 30 فارم 45 ن لیگ کو نہیں ملے۔شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ بہت سے ایسے فارم ہیں جن پر ٹوٹل ہی نہیں کیا گیا ، اتنی بیضابطگیوں کے بعد دوبارہ گنتی کے سوا کوئی چارہ نہیں، جو چوتھے نمبر پر بھی نہیں تھے وہ کیسے جیت گئے؟۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں دال میں کالا نظر آرہا ہے، ہمیں معلوم ہوگیا ہیکہ پیپلز پارٹی کے عزائم کیا ہیں، ہمیں فخر ہے ہم نے سلیکٹڈ کا لفظ ملک کو دیا ،ہم نظام کی تبدیلی چاہتے ہیں،اس الیکشن میں صوبائی حکومت براہ راست ملوث رہی ہے۔انہوں نے وفاقی وزیر اسد عمر کو مشورہ دیا کہ وہ خان صاحب سے کہیں کہ ملک کا جلدی پیچھا چھوڑیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close