وزیراعظم نے کبھی کسی کا نام لے کر کیس بنانے کا نہیں کہا، سابق ڈی جی ایف آئی اے اپنے پرانے بیان سے مکر گئے

لاہور(پی این آئی )سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن نے کہا ہے کہ میری وزیراعظم عمران خان سے دو سے تین منٹ کی ملاقات ہوئی انہوں نے میری تعریف کی اس ملاقات میں کسی خاص کیس کی بات نہیں ہوئی۔واضح رہے کہ اس سے قبل بشیر میمن کی جانب سے الزام لگایا گیا تھا کہ انہیں وزیراعظم کی جانب سے شریف فیملی اور قاضی فائز عیسی کے خلاف کیس بنانے کا کہا گیا تھا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ میری ملاقات کا ریکارڈ وزیراعظم آفس سے مل سکتا ہے۔شہزاد اکبر نے قاضی فائز عیسی کی فیملی کی ٹریول ہسڑی کے متعلق بات کی۔میں کہتا ہوں تحقیقات کے لیے ایک جوڈیشل کمیشن بنادیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close