عید الفطر پرچھ چھٹیاں کم کرکے کتنی کر دی جائیں ؟ ٹیکسٹائل کے بعد ایک اور سیکٹرنے وزیراعظم سے مطالبہ کر دیا

لاہور (پی این آئی) ٹیکسٹائل کے بعد فارما سیکٹر نے بھی عید الفطر کی چھ تعطیلات کی مخالفت کردی۔ سابق چیئرمین پاکستان فارما سیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن قیصر وحید کا کہنا ہے کہ چھ دن کی طویل تعطیلات کی وجہ سے دوائیوں کی پروڈکشن کا عمل متاثر ہوگا اور ملک میں ادویات کی قلت پیدا ہونے کا خطرہ ہے۔ اس لیے فارما کی صنعت کو ان چھٹیوں سے مستثنیٰ قرار دیا جائے۔اس سے قبل آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) نے بھی عید کی چھ چھٹیوں کے فیصلے پر نظر ثانی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ عید پر صرف چار چھٹیاں دی جائیں۔ٹیکسٹائل کے بعد فارما سیکٹر نے بھی عید الفطر کی چھ تعطیلات کی مخالفت کردی۔ سابق چیئرمین پاکستان فارما سیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن قیصر وحید کا کہنا ہے کہ چھ دن کی طویل تعطیلات کی وجہ سے دوائیوں کی پروڈکشن کا عمل متاثر ہوگا.

close