وزیراعظم کا عوام سے براہ راست رابطے کا وقت تبدیل،نئی تاریخ اور وقت کیا ہوگا؟

اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم عمران خان کا عوام سے براہ راست رابطے کا وقت تبدیل کردیا گیا ، نئی تاریخ اور وقت کا اعلان جلد کردیا جائے گا،تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا کہ آپ کا وزیراعظم آپ کے ساتھ کی تیسری نشست کا وقت تبدیل کردیا گیا ہے ، نئی تاریخ اوروقت کااعلان جلدکردیاجائیگا، واضح رہے کہ اس سے پہلے وزیراعظم عمران خان کو 2مئی بروز اتوار دوپہرایک بج کر30منٹ پر عوام سے فون پر براہ راست بات کرنا تھی۔۔۔۔۔

21 رمضان ، یوم علیؓ کے موقع پر صرف مجالس ہوں گی، جلوسوں پر پابندی لگا دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی حکومت نے21 رمضان المبارک کو یوم علیؓ کے موقع پر ہر قسم کے جلوس نکالنے پر پابندی کا فیصلہ کرلیاہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کا خصوصی اجلاس وفاقی وزیر اسد عمر اور لیفٹیننٹ جنرل حمود الزمان خان کی سربراہی میں ہوا۔ اس اجلاس میں وزیر داخلہ شیخ رشید، وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نورالحق قادری اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان بھی شریک ہوئے۔اجلاس میں صوبائی سیکرٹریزاور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔اجلاس کے بعد این سی او سی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یوم علیؓ کے موقع پر جلوسوں پر پابندی کورونا کیسز بڑھنے کے باعث لگائی گئی ہے، پابندی خاص طور پرشہری علاقوں میں کورونا کیسز بڑھنے کے باعث لگائی گئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق یوم علیؓ کے موقع پر مجالس کے انعقاد کی اجازت ایس او پیز کے تحت ہوں گی۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں