عالمی بینک نے تعلیم اور صحت کے شعبے کے لیے ڈالروں کی برسات کر دی

اسلام آ باد ( آ ئی این پی ) عالمی بینک خیبر پختونخواہ میں تعلیم و صحت کی سہولیات کی بہتری کیلئے 400 ملین ڈالر فراہم کرے گا جبکہ وفاقی وزیر اقتصادی امور عمر ایوب خان نے کہا کہ وفاقی حکومت صوبوں کو تعلیم و صحت جیسی بنیادی ضروریات کو بہتر بنانے کیلئے مکمل تعاون کرے گی، سپیڈ پروگرام خیبر پختونخواہ میں صحت و تعلیم کے بجٹ اور پروکیورمنٹ منیجمنٹ سسٹم کی بہتری کیلئے مددگار ثابت ہو گا ۔جمعہ کو وزارت اقتصادی امور کی جانب سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق خیبر پختونخواہ میں پبلک سروس کی انتظامی امور کی بہتری کیلئے عالمی بینک سے 400 ملین ڈالر کا معاہدہ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا،معاہدے پر دستخط کی تقریب وزارت اقتصادی امور میں منعقد ہوئی، تقریب میں وفاقی وزیر اقتصادی امور عمر ایوب خان نے شرکت کی، سپیڈ پروگرام کے تحت رقم خیبر پختونخواہ میں تعلیم و صحت کی سہولیات کو بہتر بنانے پر خرچ کی جائے گی ، وفاقی وزیر اقتصادی امور عمر ایوب خان نے کہا کہ وفاقی حکومت صوبوں کو تعلیم و صحت جیسی بنیادی ضروریات کو بہتر بنانے کیلئے مکمل تعاون کرے گی، سپیڈ پروگرام خیبر پختونخواہ میں صحت و تعلیم کے بجٹ اور پروکیورمنٹ منیجمنٹ سسٹم کی بہتری کیلئے مددگار ثابت ہو گا جبکہ عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بینحسین نے کہا کہ عالمی بینک پاکستان کو فکسل و ٹیکنیکل تعاون جاری رکھے گا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close