کراچی ضمنی الیکشن، پی ٹی آئی امیدوار نے دوبارہ گنتی کی درخواست کر دی

کراچی(آئی ا ین پی ) پی ٹی آئی امیدوار امجد آفریدی نے الیکشن کمیشن میں 3 درخواستیں جمع کرتے ہوئے 2 پولنگ اسٹیشنز میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی امیدوار امجد آفریدی نے الیکشن کمیشن سے دوبارہ گنتی کی درخواست کر دی ہے، انھوں نے کہا پولنگ اسٹیشن 260، اور 261 میں دوبارہ گنتی کرائی جائے۔ پی ٹی آئی امیدوار نے الیکشن کمیشن کو دی گئی پہلی درخواست میں کہا ہے کہ گنتی میں شفافیت کو نظر انداز کیا گیا، دوسری درخواست میں انھوں نے الیکشن کمیشن کو 21 پولنگ اسٹیشنز میں فارم 45 کے حصول میں مشکلات سے آگاہ کیا، جب کہ تیسری درخواست میں بعض پولنگ اسٹیشنز میں ری پولنگ کا مطالبہ کیا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close