اسلام آباد (آئی این پی)چینی اسکینڈل کیس میں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی(ایف آئی اے)کی خصوصی ٹیم نے جہانگیر ترین کیخلاف درج مقدمے کا ازسرنو جائزہ لینا شروع کردیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کے ایڈیشنل ڈی جی ابوبکر خدا بخش تحقیقاتی ٹیم کی قیادت کررہے ہیں۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی ٹیم کیس کے میرٹ، ڈی میرٹ اور تحقیقات کا معیار اور شواہد کا ازسرنو جائزہ لے گی۔ٹیم شہباز شریف خاندان کے خلاف چینی اسکینڈل کیس میں درج ایف آئی آرکا بھی جائزہ لیگی۔ ٹیم چینی اسکینڈل کیس میں درکار قانونی مشاورت کے لیے بیرسٹرعلی ظفر کی خدمات حاصل کرے گی۔ذرائع نے بتایا ہیکہ ابھی واضح نہیں کہ باقی چینی سٹہ مافیا کیخلاف درج 8 ایف آئی آرز کا ازسرنو جائزہ لیا جائیگا یا نہیں ۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں