چینی کورونا ویکسین آئندہ ماہ سے پاکستان میں بنانے کا منصوبہ بن گیا

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان میں کورونا ویکسین کی خوراکیں تیارکرنیکا آغاز آئندہ ماہ سے ہو گا۔نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ)حکام کے مطابق کورونا ویکسین ڈوزز کی تیاری کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، ڈوزز کی تیاری کے لیے چینی ماہرین کی ٹیم بھی اسلام آباد میں موجود ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ کین سائنو ویکیسن کا خام مال مئی کے شروع میں پاکستان پہنچ جائے گا اور این آئی ایچ میں ہی کین سائینو سنگل ڈوز کورونا ویکسین تیار کی جائیگی۔ این آئی ایچ حکام کے مطابق مقامی سطح پر پیک کی جانے والی سنگل ڈوز کورونا ویکسین مئی کیآخر میں دستیاب ہو گی، این آئی ایچ پاکستان کورونا ویکسین چینی کمپنی کے تعاون سیتیار کرے گا،ویکسین کی تیاری کیلئے خام مال چینی کمپنی فراہم کرے گی۔رپورٹ کے مطابق کین سائنو بائیو کی ماہرین کی ٹیم نے پاکستانی ماہرین کو ویکسین ڈوزز کی تیاری کی تربیت دی ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close