گورنر پنجاب سے شاہ محمود قریشی کی ملاقات ، سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (آئی این پی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے جنوبی پنجاب سیکریٹیریٹ کا باقاعدہ افتتاح کر کے، جنوبی پنجاب کے باسیوں کے ساتھ کیے ہوئے وعدے کی پاسداری کی، میں جنوبی پنجاب کے نمائندے کی حیثیت سے، جنوبی پنجاب کے لوگوں کی ترجمانی کرتے ہوئے، وزیر اعظم عمران خان کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار منگل کو گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا،ملاقات میں کرونا وبائی چیلنج ،ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، گورنر پنجاب نے کہا کہ کرونا وبا سے بچا ئوکیلئے اور ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے ،این سی او سی کی ہدایات پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں، عید کے دنوں میں وبائی چیلنج سے نبرد آزما ہونے کیلئے خصوصی حفاظتی اقدامات اٹھا رہے ہیں، گورنر پنجاب نے، وزیر خارجہ کو حالیہ غیر ملکی دوروں کے دوران عالمی سطح پر “اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان کے خلاف بھرپور آواز اٹھانے پر مبارکباد دی، گورنر پنجاب نے جنوبی پنجاب سیکریٹیریٹ کے باقاعدہ افتتاح پر بھی وزیر خارجہ کو مبارکباد دی، مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے جنوبی پنجاب سیکر ٹریٹ کا باقاعدہ افتتاح کر کے، جنوبی پنجاب کے باسیوں کے ساتھ کیے ہوئے وعدے کی پاسداری کی، میں جنوبی پنجاب کے نمائندے کی حیثیت سے، جنوبی پنجاب کے لوگوں کی ترجمانی کرتے ہوئے، وزیر اعظم عمران خان کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close