سکول و کالجز کی تعطیلات میں اضافہ کر دیا گیا

کراچی(آئی این پی)حکومت سندھ نے کورونا کی موجودہ لہر کے پیش نظر اسکول و کالجز 17مئی تک بند کردیے ہیں اور اس کا نوٹیفیکشن بھی جاری کردیا گیا ہے،حکومت سندھ کی ہدایات کے بعد جامعہ کراچی میں تدریسی عمل 17مئی تک معطل کردیا گیا ہے،اس کے علاوہ سندھ مدرس الاسلام یونیورسٹی میں تدریسی عمل 11 مئی تک ملتوی کیا گیا ہے،رجسٹرارکراچی یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ جامعہ کراچی نے 17مئی تک تدریسی عمل معطل کردیا ہے، تمام امتحانات بھی ملتوی کردیے گئے ہیں، طلبہ و والدین غیر ضروری طور پر جامعہ کراچی آنے سے گریز کریں۔ حکومت سندھ نے کورونا کی موجودہ لہر کے پیش نظر اسکول و کالجز 17مئی تک بند کردیے ہیں اور اس کا نوٹیفیکشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔حکومت سندھ کی ہدایات کے بعد جامعہ کراچی میں تدریسی عمل 17مئی تک معطل کردیا گیا ہے،اس کے علاوہ سندھ مدرس الاسلام یونیورسٹی میں تدریسی عمل 11 مئی تک ملتوی کیا گیا ہے

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں