مندی بہاوالدین ( آن لائن )محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے پنجاب کے 25 اضلاع میں کالج مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ایچ ای سی کی جانب سے جاری مراسلہ میں کہاگیا ہے کہ پنجاب کے سرکاری و نجی کالجز تاحکم ثانی بند رہیں گے، اب کالجز میں دو ہفتہ میں دو دن بھی کلاسز نہیں ہوسکے گی۔مراسلہ میں کہاگیاہے کہ کورونا کیسز کی پانچ فیصد شرح سے زائد والے اضلاع کے کالجز مکمل بند رہیں گے۔جن اضلاع میں کالج بند کرنے کا فیصلہ کیاگیا ان میں فیصل آباد، لاہور، اوکاڑہ، قصور، ٹوبہ ٹیک سنگھ، حافظ آباد، رحیم یار خان، ڈی جی خان، بہاولپور اور شیخوپورہ کے سرکاری و نجی کالج ہیں، ان کے علاوہ گوجرانوالہ، خوشاب، لودھراں، منڈی بہائو الدین، پاک پتن، ساہیوال، سیالکوٹ، راولپنڈی اور سرگودھا کے کالجز بھی بند رہیںگے، مراسلہ کے مطابق جھنگ، خانیوال، بہاولنگر، چکوال اور بھکر کے کالجز بھی بند رہیں گے، یونیورسٹیوں کی سرگرمیاں پہلے سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق جاری رہیںگی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں