حکومت سےکورونا قابو میں آیا نہ ہی مہنگائی کا جن، رمضان المبارک میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 68 روپے مہنگا

اسلام آباد( آئی این پی ) پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ رمضان میں 20کلو آٹے کا تھیلا 68 روپے مہنگا ہوا ہے، مارکیٹ میں چینی انمول ہو چکی ہے،حکومت نہ کورونا پر قابو پا سکی ہے نہ مہنگائی کے جن پر۔اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ رمضان میں 20کلو آٹے کا تھیلا 68 روپے مہنگا ہوا ہے، مارکیٹ میں چینی انمول ہو چکی ہے،اس ہفتے مہنگائی کی اوسط شرح 17.68 فیصد رہی، حکومت نہ کورونا پر قابو پا سکی ہے نہ مہنگائی کے جن پر، عوام ایک طرف کورونا سے مقابلہ کر رہی دوسری طرف مہنگائی سے، لیکن حکومت آج بھی کنٹینر پر کھڑی ہے۔۔۔۔۔

close