ایم کیوایم پاکستان اور پی ایس پی کے سینکڑوں کارکنان کی پیپلزپارٹی میں شمولیت

کراچی (آن لائن) ایم کیوایم پاکستان اور پاک سرزمین پارٹی کے سینکڑوں کے کارکنان کی پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیارکرلی،اس سلسلے میںمنعقدہ استقبالیہ تقریب میں صدر کراچی ڈویژن سعید غنی، جنرل سیکریٹری جاوید ناگوری،ضلع سینٹرل کے صدر ظفر احمدصدیقی، جنرل سیکریٹری دل محمد،سیکریٹری انفارمیشن شہزادمجیدبلوچ، امان اللہ محسود، لالارحیم ،ذوالفقار علی قائم خانی ودیگررہنماؤں نے شرکت کی۔پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیارکرنے والوں نے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کی قیادت پر اعتمادکا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ ملک وقوم کی ترقی اور خوشحالی پاکستان پیپلزپارٹی کی حکومت میں ممکن ہے، صدر کراچی ڈویژن سعیدغنی کی قیادت میں کراچی کی تعمیروترقی میں اپناکرداراداکریں گے۔سعید غنی نے شمولیت اختیارکرنے والے کارکنان کو پیپلزپارٹی میں خوش آمدیدکہتے ہوئے کہاکہ عوام کے مسائل کا حل پیپلزپارٹی کے منشورمیں شامل ہے،کراچی کے عوام کو درپیش مسائل کا حل اولین ترجیحات میں شامل ہے،خواہش ہے کہ کراچی کے عوام مل کر شہرکی ترقی اور خوشحالی میں کرداراداکرنے کے لئے آگے آئیں اور پاکستان پیپلزپارٹی کا ساتھ دیں۔#/s#

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close