شہباز شریف کو رہائی ملتے ہی پیپلزپارٹی نے ن لیگ کو بڑی پیشکش کر دی

لاہور (پی این آئی)مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی رہائی کے فوری بعد مسلم لیگ ن کے اندر شہباز شریف کا حامی گروپ نہ صرف متحرک ہوگیا ہے بلکہ اس نے فوری طور پر دیگر ساتھیوں سے رابطے بھی شروع کر دی ہیں۔ پی ڈی ایم میں بھی شہباز شریف کو متحرک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کا حامی گروپ اگلے 48 گھنٹوں میں شہباز شریف کی پی ڈی ایم کے مختلف رہنماوں سے ٹیلی فونک گفتگو کرائے گا اور جلد پی ڈی ایم رہنماؤں کو شہبازشریف کی جانب سے ظہرانہ بھی دیا جائے گا۔مریم نواز کے قریبی گروپ نے بھی اپنی کمپین تیز کر دی ہے اور کوشش کی جا رہی ہے کہ مریم نواز کے حامی لوگوں کو دوبارہ متحرک کر کے ایسی موومنٹ بنائی جائے کہ شہباز شریف سے زیادہ مریم نواز متحرک نظر آئے۔مولانا فضل الرحمان کی یہی خواہش ہے کہ شہباز شریف کی بجائے مریم نواز زیادہ ان نظر آئےاور اگر شہباز شریف متحرک ہوں تو وہ نواز شریف کے پالیسی اور بیانیہ کے مطابق کام کریں۔زائع نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ پیپلز پارٹی کی طرف سے یہ پیغام آیا ہے کہ شہباز شریف اگر پی ڈی ایم اور متحدہ اپوزیشن میں رول ادا کرتے ہیں تو پھر پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں دوریاں ختم ہو سکتی ہیں۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے عوام، پارٹی کارکنان اور رہنماؤں سے اظہار تشکر کیا ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ اللہ تعالیٰ کا جتنا شکر ادا کروں کم ہے، جس نے ایک بار پھر ہمیں سرخرو فرمایا اور سچائی کو عیاں کر دکھایا،آپ کی دعاؤں، محبتوں اور حمایت پر تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں ، آپ کی محبتوں سے بڑا میرے لئے کوئی اثاثہ نہیں۔انہوںنے کہاکہ اللہ تعالی کا شکر ادا کرتا ہوں کہ آپ جیسے مخلص، نظریاتی اور وفاشعار ساتھیوں کا ساتھ ملا ۔ انہوںنے کہاکہ میں اپنی بہنوں اور بیٹیوں کا بھی خاص طور پر شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے کمال جرات اور دلیری سے ہمیشہ قیادت اور پارٹی کی حمایت کی ،انشاء اللہ، کورونا کی ہلاکت خیزی میں کمی کے ساتھ ہی آپ سب سے ملاقات کے لئے منتظر ہوں انہوںنے کہاکہ کورونا کی شدید لہر میں آپ سے درخواست ہے کہ فی الحال خود کو گھروں تک محدود کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close