سانحہ ماڈل ٹائون،درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر دی گئیں

لاہور(آئی این پی)سانحہ ماڈل ٹائون کی دوسری جے آئی ٹی کی تشکیل کیخلاف درخواستوں پر لاہور ہائیکورٹ کا فل بنچ 29اپریل کو سماعت کرے گا،7رکنی فل بنچ کے سربراہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس قاسم خان ہیں، پولیس انسپکٹر رضوان قادر اور کانسٹبیل خرم رفیق نے سانحہ ماڈل ٹاون کی دوسری جے آئی ٹی کی تشکیل کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا اور درخواستوں کے ذریعے جے آئی ٹی کی تشکیل کو چیلنج کیا، لاہور ہائیکورٹ کے فل بنچ نے درخواستوں پر سماعت کے بعد دوسری جے آئی ٹی کی تشکیل پر عمل درآمد روک دیا تھا،درخواست گزار پولیس اہلکاروں کے مطابق سانحہ ماڈل ٹائون کی تحقیقات کیلئے پہلے جے آئی ٹی اپنی تحقیقات مکمل کر چکی ہے، اس لیے نئے جے آئی ٹی کی تشکیل کا کوئی قانونی جواز نہیں ہے، درخواستوں میں استدعا کی گئی کہ دوسری جے آئی ٹی کی تشکیل کے احکامات کو کالعدم قرار دیا جائے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں