لاہور(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے جیل سے رہائی پر عوام، پارٹی کارکنان اور رہنمائوں سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالی کا جتنا شکر ادا کروں، کم ہے، جس نے ایک بار پھر ہمیں سرخرو فرمایا اور سچائی کو عیاں کر دکھایاآپ کی دعائوں، محبتوں اور حمایت پر تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں آپ کی محبتوں سے بڑا میرے لئے کوئی اثاثہ نہیںاللہ تعالی کا شکر ادا کرتا ہوں کہ آپ جیسے مخلص، نظریاتی اور وفاشعار ساتھیوں کا ساتھ ملا ، ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ میں اپنی بہنوں اور بیٹیوں کا بھی خاص طور پر شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے کمال جرات اور دلیری سے ہمیشہ قیادت اور پارٹی کی حمایت کی، انشا اللہ، کورونا کی ہلاکت خیزی میں کمی کے ساتھ ہی آپ سب سے ملاقات کے لئے منتظر ہوں ،کورونا کی شدید لہر میں آپ سے درخواست ہے کہ فی الحال خود کو گھروں تک محدود کریںآپ سب سے التجا ہے کہ موجودہ سنگین حالات میں اپنی اور اپنے پیاروں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کو یقینی بنائیں، اللہ تعالی آپ سب سمیت پوری قوم اور انسانیت پر رحم فرمائے اور ان مصائب سے بھرے ایام سے ہمیں نجات دے۔آمین۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں