لاہور(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب زبانی جمع خرچ سے سیاحت کو فروغ نہیں ملتا، نہ معیشت ٹھیک ہوتی ہے، معیشت کی بحالی، عوام کا روزگاریا مہنگائی میں کمی ہو، یہ سب مسلم لیگ (ن)نے کیا ہے اور کرے گی، جمعہ کو وزیر اعظم عمران خان کی مری میں کوہسار یونیورسٹی کی افتتاحی تقریب کے موقع پر کی گئی تقریر پر ردمل کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب بس ، عمران صاحب غریب اور کمزور کا پیٹ جھوٹوں اور وعدوں سے نہیں بھرتا، عمران صاحب بیان اور لیکچر دینے سے نہ معیشت ٹھیک ہوتی ہے نہ روزگار ملتا ہے عمران صاحب گھر میں روٹی اور روزگار ہو گا تو سیاحت ہو گی، عمران صاحب آپ کا شیخ چلی پن اور احمقانہ فلسفے بہت ہوگئے گھر جائیں، آپ کے انتقامی سیاسی بیانیے اور مدینہ کی پاک ریاست کے نام پرآپ کی جھوٹی منافقانہ سیاست عوام نے مسترد کردی ہے، عمران صاحب آپ کی رنگ برنگی جھوٹی تقریروں سے غریب کا پیٹ بھرتا ہے اور نہ لوگوں کو روزگار ہی ملتا ہے، عمران صاحب زبانی جمع خرچ سے سیاحت کو فروغ نہیں ملتا، نہ معیشت ٹھیک ہوتی ہے عمران صاحب جس سٹرک پر آپ سفر کرکے جاتے اور پھر سیاحت کے فروغ کی جھوٹی باتیں کرتے ہیں، وہ نوازشریف نے بنائی تھی نوازشریف نے بہترین سڑکیں بنائیں تاکہ سیاحت کا فروغ اور عوام کو روزگار مل سکے نوازشریف نے بیانات نہیں دئیے بلکہ عملی کام کیا ، عوام سے جو وعدہ کیا ، اسے پورا کردکھایا مسلم لیگ (ن)مہنگائی 3فیصدکی کم ترین اور معاشی ترقی 6فیصد کی بلند ترین سطح پر لا کر دکھائی، عمران صاحب جھوٹے الزامات اور آپ کا جھوٹ کا بیانیہ دفن ہوگیا ، مسلم لیگ (ن)کی قیادت ہر ٹرائل میں سروخرو ہوئی، عمران صاحب سیاحت کا فروغ ہو، درآمد یابرآمد ہو، معیشت کی بحالی، عوام کا روزگاریا مہنگائی میں کمی ہو، یہ سب مسلم لیگ (ن)نے کیا ہے اور کرے گی ، انشااللہ نوازشریف ، شہبازشریف کی قیادت میں اب مسلم لیگ (ن)ایک بار پھر قوم کو 2018والاپرامیدروشن پاکستان واپس دے گی، نوازشریف کی قیادت میں ایک بار پھر معیشت واپس 6فیصد پر واپس لائیں گے، نوازشریف کی قیادت میں ایک بار پھرعوام کے روزگار کا بندوبست کریں گے جس طرح ہم نے پہلے کیا تھا نوازشریف نے یوٹرن نہیں لیا بلکہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خاتمے ، مفت دوا، علاج ، تعلیم ، ترقی سمیت تما م وعدے پورے کئے ، پھر کریں گے، نوازشریف نے آٹا 35، چینی 52روپے کلو عوام کو دے کر وعدے پورے کئے، مہنگائی کم کی نوازشریف نے 14000میگاواٹ بجلی بنائی اور قوم سے وعدہ پورا کیا نوازشریف نے سستی بجلی اور گیس سے عوام کی مدد کی، سی پیک لا کر دکھایا نوازشریف نے کشمیر کا تحفظ کرکے دکھایا ، آپ کی طرح کشمیریوں کو دھوکہ نہیں دیا نوازشریف نے باتیں نہیں کیں، ملک کو ایٹمی قوت بنا کر دکھایا ہے نوازشریف نے پانچ سال میں چالیس لاکھ نوکریاں دے کر دکھایا ہے نوازشریف اور شہباز شریف نے میٹروز، موٹرویزاور ملک بھر میں ترقی کرکے دکھائی ہے نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) ایک بار پھر عوام اور ملک کی قسمت بدل کر دکھائے گی ۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں