سندھ کا ہر شہری سالانہ کتنے لاکھ کماتا ہے؟ سندھ حکومت نے اپنے صوبے کے شہریوں کو امیر ترین قرار دیدیا

کراچی(پی این آئی) پیپلز پارٹی کے وزیر نے سندھ کے شہریوں کو ملک کے امیر ترین شہری قرار دے دیا، پی پی رہنما ناصر حسین شاہ کی جانب سے سندھ کی موجودہ شہری علاقوں کی پر کیپیٹا جی ڈی پی انکم ساڑھے 7 ہزار ڈالرز سے بھی زیادہ ہونے کا دعویٰ۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے کہاہے کہ سندھ پاکستان میں انفرادی انکم میں دوسرے صوبوں سے بازی لے گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میکرو پاکستان کے سروے کے مطابق سندھ پاکستان میں انفرادی انکم جسے پر کیپیٹا جی ڈی پی انکم بھی کہا جاتا ہے، میں سب سے زیادہ آگے ہے ۔سندھ کے شہری اور دیہی علاقوں کی ایوریج انکم پاکستان کے کسی دوسرے صوبے کے شہری و دیہی علاقوں سے کہیں زیادہ ہے ۔سندھ کی موجودہ شہری علاقوں کی پر کیپیٹا جی ڈی پی انکم ساڑھے سات ہزار ڈالرز سے بھی زیادہ ہے جبکہ جنوبی ایشیائی ممالک میں یہ انکم اس سے کہیں کم ہے جو کہ تقریبا ساڑھے چھ ہزار ڈالر بنتی ہے ۔ پنجاب سندھ کے بعد دوسرے نمبر پر ہے مگر کہیں پیچھے ۔ناصر حسین شاہ نے کہا کہ یہ سب چئیرمین بلاول بھٹو کا وژن اور قیادت ہے اور پاکستان کا مستقبل بھی پیپلز پارٹی ہی بدل سکتی ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں