شہباز شریف نے رہائی ملتے ہی کس سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا، کیا بات چیت ہوئی؟ تفصیلات آگئیں

لاہور (پی این آئی )لاہور ہائیکورٹ نے شہبازشریف کو ضمانت پر رہا کرنے کا گزشتہ روزحکم جاری کر دیا تھا لیکن عدالتی وقت ختم ہونے کے باعث ان کی رہائی کل ممکن نہیں ہو سکی جس کے باعث وہ آج جیل سے رہا ہوئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کو جیل سے رہا کر دیا گیاہے جس کے بعد وہ ماڈل ٹاؤن میں اپنی رہائشگاہ پہنچے ، گھر پہنچنے کے بعدنوازشریف نے ان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور رہائی پر مبارک باد دی اور خیریت دریافت کی ۔یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ کے درمیان شہبازشریف کی ضمانت پر اختلاف ہو گیا تھاجس پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کیس ریفری بینچ کے پاس بھیجا ، جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے شہبازشریف کی درخواست ضمانت پر سماعت کی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close