پاکستان کا وہ واحد صوبہ جہاں کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا

کوئٹہ (پی این آئی ) بلوچستان میں کورونا کے پھیلاو کی شرح میں تیزی سے اضافہ صوبے میں کورونا کے پھیلاو کی شرح 10.83فیصد ہوگئی24گھنٹوں کے دوران صوبے میں کورونا کے 123مریض سامنے آگئے جبکہ کورونا میں مبتلا ایک مریض انتقال کرگیا۔محکمہ صحت بلوچستان کی جاری رپورٹ کے مطابق جمعرات کو صوبے میں 1135افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے ان ٹیسٹ کے نتیجے میں کوئٹہ سے87،خضدار سے10 ،نوشکی آٹھ،لورالائی سے سات،واشک سے چھ ،لورالائی سے چار اور بارکھان سے ایک کیس رپورٹ ہوا۔صوبے میں کوورنا کے پھیلاو کی شرح 10.83فیصد جبکہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 21 ہزا365ہوگئی ہے۔رپورٹ کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا 78مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعد صوبے میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد20ہزار 35ہوگئی ہے جبکہ صوبے میں ایکٹو کورونا کیسز کی تعداد بڑھ کر1103تک پہنچ گئی ہے۔صوبائی محکمہ صحت کے مطابق چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا میں مبتلا ایک اور مریض انتقال کرگیاجس کے بعد صوبے میں کورونا کے باعث انتقال کرجانے والوں کی تعداد227ہوگئی ہے،ہائی فلو آکسیجن پر 26 نئے مریض صوبے کے ہسپتالوں میں داخل کردئیے گئے ۔رپورٹ کے مطابق صوبے کے تعلیمی ادارے میں 59کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں تین طلبا کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں