بے نظیر اِنکم سپورٹ پروگرام کے فنڈز میں خرد برد، پیپلز پارٹی کی فرزانہ راجاکو بذریعہ اشتہار طلب کر لیا گیا

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے بے نظیر اِنکم سپورٹ پروگرام کے فنڈز میں خرد برد کے ریفرنس میں سابق چیئرپرسن فرزانہ راجا کو بذریعہ اشتہار طلب کر لیا۔عدالت نے فرزانہ راجا کی عدالت حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا جب سے ریفرنس دائر ہوا فرازانہ راجا ایک مرتبہ پیش نہ ہوئیں، ایسا نہیں ہو سکتا وہ بیرون ملک بیٹھی رہیں ہم استثنی دیتے رہیں۔اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی نے بے نظیر اِنکم سپورٹ پروگرام میں خرد برد کے نیب ریفرنس کی سماعت کی۔عدالت نے سابق چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام فرزانہ راجا کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کر دیا۔عدالت نے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے برہمی کا اظہار کیا کہ جب سے ریفرنس دائر ہوا ہے فرزانہ راجا ایک بار بھی پیش نہیں ہوئیں۔ ایسا نہیں ہو سکتا وہ بیرون ملک بیٹھی رہیں ہم استثنیٰ دیتے رہیں، حاضری سے استثنی لینے کیلئے بھی ایک بار عدالت میں آنا ضروری تھا۔عدالت نے فرزانہ راجا کی عدالت حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے بذریعہ اشتہار ایک ماہ کے اندر عدالت میں پیش ہونے کا نوٹس جاری کر دیا۔عدالت نے کہا کہ 24 مئی تک فرزانہ راجا پیش ہوں ورنہ اشتہاری قرار دے دیا جائے گا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close