اسپیکر قومی اسمبلی سے معافی مانگوں گا یا نہیں؟ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنا فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد(پی این آئی)نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم اور ن لیگ کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ میرے خلاف جو مرضی کارروائی کر لیں، میں اسپیکر قومی اسمبلی سے معافی نہیں مانگو گا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباس نے اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے جاری کیے جانے والے نوٹس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میں اسپیکر قومی اسمبلی سے معافی نہیں مانگوں گا۔انہوں نے کہا کہ پہلے اسپیکر ہاوس سے معافی مانگیں تب میں بھی مانگ لوں گا۔انہوں نے کہا کہ مجھے اپنے خلاف کسی بھی کارروائی کی کوئی پرواہ نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کل جو کچھ قومی اسمبلی میں ہوا وہ نہیں ہونا چاہئے تھا۔خیال رہے کہ آج مسلم لیگ ن کے رہنما اسمبلی شاہد خاقان عباسی کو اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو جوتا مارنے والی بات پر نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق شاہد خاقان عباسی کو اسمبلی کے قواعد وضوابط کے قاعدہ 21 کے تحت غیر پارلیمانی رویہ اختیار کرنے پر نوٹس جاری ہوا ہے۔نوٹس کے متن کے مطابق شاہد خاقان عباسی کےطرز عمل سےاسمبلی کی کارروائی کو آسانی سےچلانے میں رکاوٹ پیدا ہوئی اور ایوان کی کارروائی میں رکاوٹ ڈال کر اسپیکر کے منصب کا تمسخر اڑایا۔متن میں کہا گیا کہ شاہد خاقان عباسی 7 دن میں پوزیشن واضح کریں اور معذرت کریں ورنہ رول 21 کے تحت کارروائی ہو گی۔ مقررہ وقت پرجواب داخل نہ کرنے پر یہ تصور کیا جائے گا کہ دفاع میں کچھ نہیں کہنا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں