تہران(آئی این پی)پاکستان اور ایران کے” بارڈر ایریاز “میں چھ تجارتی مراکز کھولے جائیں گے ،یہ چھ “سرحدی تجارتی مراکز “پاکستان کے صوبہ بلوچستان اور ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان کی سرحد پر قائم کیے جائیں گے۔ بدھ کوایرانی وزارتِ خارجہ میں پاکستان اور ایران کے مابین سرحدی تجارتی مراکزکھولنے کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب ہوئی جس میں پاکستان کی جانب سے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی جبکہ ایران کی طرف سے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے۔ ایم او یو کے مطابق پاکستان اور ایران کے” بارڈر ایریاز “میں چھ تجارتی مراکز کھولے جائیں گے ،یہ چھ “سرحدی تجارتی مراکز “پاکستان کے صوبہ بلوچستان اور ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان کی سرحد پر قائم کیے جائیں گے ۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاک ایران سرحد پر تجارتی مراکز کا قیام دونوں ممالک کے لیے یکساں طور مفید ثابت ہو گا،پاکستان اور ایران کے مابین سرحدی علاقے کے مکینوں کی معاشی حالت بہتر بنانے کیلئے یہ ایک انتہائی موثر اقدام ہے ۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے مابین بارڈر مارکیٹس کھولنے کی تجویز وزیر اعظم عمران خان نے 2019 میںاپنے دورہ ایران کے وقت ایران کے صدر روحانی کے ساتھ ملاقات کے دوران پیش کی تھی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں