ہم ایک سفیر نکالیں گے تو وہ ہمارے 27سفیروں کو نکال دیں گے، اعتزاز احسن نے خدشہ ظاہر کر دیا

لاہور (پی این آئی) سینئر قانون دان اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ اس کا انہیں احساس ہونا چاہیے، ہم ایک سفیر نکالیں گے وہ 27 سفیر یورپ سے نکال دیں گے۔امریکہ میں ایک پادری تھا جو گستاخی رسول ہر چار چھ مہینے میں کر دیتا تھا پھر عالم اسلام بالخصوص پاکستان میں ہم لوگ نکل آتے تھے اور جلاؤ گھیراؤ ہوتا تھا لیکن دوسری طرف پادری بیٹھ کر تماشہ دیکھتا تھا اور خوش ہوتا تھا۔ہمیں اس بات کا احساس ہونا چاہیے کہ ہمیں اس سوچ کو شکست دینی ہے ۔اعتزاز احسن نے مزید کہا کہ ان لوگوں کو سمجھانا ضروری ہے۔فرانس کے سفیر کو اگر بھیج دیں گے تو ہمارے لوگوں کو یقینا بہت دشواری ہو گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close