19 اپریل سے عیدالفطر تک تدریسی سرگرمیاں معطل رہیں گی، صوبائی حکومت نے فیصلہ سنا دیا

کوئٹہ (آن لائن) صوبائی وزیر تعلیم بلوچستان سردار یار محمد رند نے وفاقی حکومت کے پہلی تا آٹھویں جماعت تک سکولوں کی بندش کے فیصلے کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ 19 اپریل سے عیدالفطر تک تدریسی سرگرمیاں معطل رہیں گی جبکہ 09ویں سے 12ویں جماعت تک سخت ایس او پیز کیساتھ تدریسی عمل جاری رکھیں گے نیشنل آپریشن اینڈ کمانڈ سینٹر نے مشترکہ اجلاس میں مشاورت کے بعد سکولوں سے متعلق فیصلہ کیا گیا ہے میٹرک کے امتحانات شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بین الصوبائی وزراء تعلیم کے اجلاس کے بعد ’’آن لا ئن‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا سردار یار محمد رند نے کہا کہ بین الصوبائی وزراء تعلیم کا اجلاس وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ پہلی جماعت سے آٹھویں جماعت تک سکولز بند رہیں گے حکومت بلوچستان اور محکمہ تعلیم نے بلوچستان میں بھی کورونا وائرس کی تیسری لہر میں اضافے کو مدنظر رکھتے ہوئے مذکورہ فیصلے کی تائید کی ہے بلوچستان میں آج 19 اپریل سے عیدالفطر تک صوبہ بھر میں پہلی تا آٹھویں جماعت کی تدریسی سرگرمیاں معطل رہیں گی انہوں نے کہا کہ صوبہ میں جماعت نہم سے لیکر بارہویں تک تعلیمی اداروں میں آج سے سخت ایس او پیز کیساتھ تدریسی عمل جاری رہے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close