مزدور کی تنخواہ کم سے کم 30ہزار روپے؟ کم آمدنی والے طبقے کیلئے بڑی خبرآگئی

کراچی (آن لائن)ایس بی سی اے ورک اینڈ چارج ایمپلائز اتحادکے صدر یعقوب احمد شیخ نے کہا ہے کہ مزدور کی تنخواہ کم سے کم 30ہزار روپے کی جائے، جس سے وہ اپنا گھر چلا سکے، اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت کر سکے،کنٹریکٹ ملازمین کو رمضان المبارک میں ریلیف پیکج کا اعلان کیا جائے، وفاقی اور صوبائی حکومت ملازمین کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکام ہوگئی، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ملازمین کا مستقل حل تلاش کیا جائے، کنٹریکٹ ملازمین کو میڈیکل اور تعلیم کی سہولیات فراہم کی جائیں۔ مہنگائی کے اس دور میں غریب اور محنت کشوں کاجینا دوبھر ہو گیا ہے۔ حکومت صرف اعلانات کر رہی ہے عملی اقدامات نہیں کر رہی ہے۔ کنٹریکٹ ملازمین کو میڈیکل اور تعلیم کی سہولیات فراہم کی جائیں، پیپلز یونٹی سی بی اے یونین بھی کنٹریکٹ ملازمین کو سہولیات کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کرے۔پیپلز پارٹی مزدور دوست تنظیم ہے ، سندھ میں کنٹریکٹ ملازمین کی تخواہوں میں اضافہ کیا جائے، مہنگائی کے اس دور میں غریب اور محنت کش طبقہ کا جینا دوبھر ہو گیا ہے، آٹا ، چینی، دودھ انڈے ، سبزی سب کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں، لیکن مزدور کی تنخواہ میں اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔

close