پرویز خٹک کی ن لیگ میں شمولیت کا امکان، حکومت ختم کرنے سے متعلق بیان لطیفہ نہیں حقیقت ثابت ہو سکتا ہے

لاہور(پی این آئی) سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہا ہے کہ پرویزخٹک صلح کرکے ن لیگ میں بھی جاسکتا ہے، پرویز خٹک نے کہا تھا جب چاہوں حکومت ختم کرسکتا ہوں،پرویز خٹک نے کوئی لطیفہ نہیں چھوڑا تھا، اگر یہ لوگ چھوڑ دیں تو وفاق اور پنجاب کا بجٹ منظور ہی نہیں ہوسکتا، اسٹیبلشمنٹ اس وقت یہ نہیں چاہے گی کہ افراتفریح پھیل جائے۔انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں تجزیہ کرتے ہوئے کہا کہ اندازے درست بھی ہوتے ہیں اور غلط بھی ہوتے ہیں، ابھی تک بات درست ہے کہ جہانگیرترین بھی تُلا ہوا ہے، وہ اپنا مقدمہ قانونی نہیں زیادہ سیاسی طریقے سے لڑ رہا ہے ، کیونکہ جہانگیرترین سمجھتا ہے کہ معاملہ سیاسی انتقام کا ہے، اسی طرح عمران خان بھی تُلے ہوئے ہیں، عمران خان اب اصلی عمران خان بن گیا ہے۔اس کے مقابلے میں جہانگیرترین بھی زبردست فائٹر ہیں، وہ بیمار بھی ہیں،جہانگیرترین کے ساتھ صرف40ارکان نہیں ہیں، اگر 22 آدمی پنجاب اسمبلی میں نہیں جاتے تو حکومت ختم ہوجائے گی، پرویز خٹک بھی اس کا دوست ہے، پرویز خٹک نے کہا تھا جب چاہوں حکومت ختم کرسکتا ہوں۔ پرویز خٹک نے کوئی لطیفہ نہیں چھوڑا تھا، پرویزخٹک صلح کرکے ن لیگ میں بھی جاسکتا ہے، اگر یہ لوگ چھوڑ دیں تو وفاقی اور پنجاب کا بجٹ منظور ہی نہیں ہوسکتا، اسٹیبلشمنٹ اس وقت یہ نہیں چاہے گی کہ افراتفریح پھیل جائے۔شاہ محمود قریشی متحدہ عرب امارات میں انڈیا سے خفیہ مذاکرات کیلئے گیا ہے، دبئی اور تھائی لینڈ میں پہلے بھی خفیہ مذاکرات ہوئے تھے، دنیا اس پر پریشان ہے، یورپی یونین کا بڑا دباؤ ہے، وہ کہتے ہیں سفارتی تعلقات بحال کرو، امن قائم کرو، اس صورتحال میں حکومت کو گھر بھیجنا نہیں چاہیے، عمران خان ذہنی طور پراسمبلیاں توڑنے کیلئے تیار ہے، کچھ لوگوں کو درمیان میں آنا چاہیے اور صلح کروانی چاہیے۔ ان کی لڑائی سے ملک کا نقصان ہورہا ہے۔کیا چینی مہنگی جہانگیرترین نے کی ہے، آٹا ، گھی مہنگا ہوگیا ہے کیا جہانگیرترین نے مہنگا کیا ہے؟

close