دنیا کے طاقتورترین پاسپورٹس کی فہرست جاری، پاکستانی پاسپورٹ کا نمبر کونسا ہے؟

اسلام آباد (پی این آئی) دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی سال 2021 کی نئی درجہ بندی جاری کردی گئی ہے جس میں پاکستان کا پاسپورٹ دنیا کا پانچواں بدترین کارکردگی کا حامل قرار پایا ہے۔سنہ 2021 کی نئی رینکنگ میں پاکستانی پاسپورٹ نیچے سے پانچویں نمبر پر ہے۔ انفرادی طور پر پاکستان 195 واں کمزور ترین پاسپورٹ کا حامل ملک ہے جس کے شہری صرف سات ملکوں میں ویزا کے بغیر جاسکتے ہیں۔دنیا کا سب سے کمزور ترین پاسپورٹ افغانستان کا ہے جبکہ اس کے بعد عراق، شام اور صومالیہ کا نمبر آتا ہے۔دنیا کا سب سے طاقتور پاسپورٹ جرمنی کا ہے جس کے شہری 98 ملکوں میں بنا ویزا کے جاسکتے ہیں۔ اس کے بعد فن لینڈ، سپین اور سوئٹزر لینڈ کا نمبر ہے۔ رینکنگ میں ان چاروں ملکوں کو مشترکہ طور پر پہلے نمبر پر رکھا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close